Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی ریجن میں مشترکہ فیلڈ مشقوں ’سیف الاسلام 12‘  کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی  ریجن میں اتوار کو مشترکہ فیلڈ مشقوں ’سیف الاسلام 12‘  کا آغاز ہوا ہے جس میں سعودی مسلح افواج، وزارت داخلہ ،نیشنل گارڈ اور مختلف عسکری وسول سکیورٹی ادارے شرکت کررہے ہیں۔
العربیہ کے مطابق سرکاری ترجمان کیپٹن علی بن حسن آل علی نے بتایا ’ سکیورٹی ادارے فضائی حملے اور دفاعی فضائی کارروائیوں سمیت مختلف عسکری کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔‘
’سٹریٹجک حملوں، روایتی اور غیر روایتی عسکری کارروائیوں، اہم تنصیبات، دیہات اور عمارتوں کو گھیر کر دشمن سے نمٹنے اور انہیں کلیئر کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی‘۔
آل علی نے مزید بتایا’ فیلڈ مشقیں پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد کے بعد شروع کی گئی ہیں جس میں تیاری، آپریشنل منصوبہ بندی، فوجی دستوں کی نقل وحرکت، اکیڈمک اور کنٹرول روم ٹریننگ کے مراحل شامل تھے۔
علاوہ ازیں ترجمان نے بتایا’ بحری مشقیں بحیرہ احمر اور خلیج عرب میں ہوں گی جس میں ڈرون، بارودی بوٹس اور سمندری بارودی سرنگوں سمیت ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے علاوہ اہم تنصیبات کے تحفظ اور سرچ ایںڈ ریسکیو آپریشن کی ٹریننگ شامل ہوگی۔‘
انہوں نے واضح کیا ’مشقوں کا مقصد عسکری تربیت اور جنگی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔’

شیئر: