اتحادی جماعتوں نے سپیکر کے عہدے کے لیے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق کو نامزد کر دیا ہے جب کہ ڈپٹی سپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ امیدوار ہوں گے۔
نامزد وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عشائیہ میں شامل اتحادی جماعتوں نے ملکی مسائل کے حل کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بدھ کو عشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ نامزد وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
صدر کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب
Node ID: 840336
-
-
اتحادی جماعتوں کے نو منتخب اراکین نے عشائیے میں شرکت کی۔
’اتحادی جماعتوں نے ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا، امید ہے پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔‘
نوید قمر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعے مل کر اصلاحات کریں گے۔
’وزیراعظم کے لیے شہبازشریف جبکہ صدر کے لیے آصف علی زرداری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، تمام اتحادی جماعتوں کے رہنما عشائیے میں موجود تھے، جن عہدوں پر اب الیکشن ہونے ہیں ان پر اکٹھے ووٹ کریں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ عشائیہ میں بلاول بھٹو نے زور دیا کہ قومی مفاہمت کی پالیسی اپنائیں۔
![](/sites/default/files/pictures/February/36511/2024/capture_6.jpg)