سرسبز مستقبل اور ریڈنگ میراتھن سے لائبریری کلچر کو فروغ
سرسبز مستقبل اور ریڈنگ میراتھن سے لائبریری کلچر کو فروغ
اتوار 10 مارچ 2024 10:03
پروگرام میں کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر(اثرا سنٹر) کی لائبریری شامل تھی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب، مصر اور مراکش میں لائبریری ثقافت اور ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ایک ریڈنگ میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریبا ڈھائی لاکھ صفحات پڑھے گئے تھے۔
عرب نیوز کے مطابق تین روزہ پروگرام میں مملکت کی کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر(اثرا سنٹر) کی لائبریری، مصر کا مکتبہ الاسکندریہ اور مراکش کی نیشنل لائبریری شامل ہیں۔
میراتھن کا ہدف 100 صفحات پڑھے جانے پر ایک درخت لگانا تھا، جس کے بارے میں اثرا کا اندازہ ہے کہ پڑھنے والے کو اوسطاً ایک گھنٹہ لگے گا۔
اثرا سنٹر نے کہا کہ ریڈنگ میراتھن کے دوران 326250 صفحات پڑھے گئے جو کہ 2504 درختوں کے برابر ہے۔
متعین لائبریری میں پہنچنے پر شرکاء نے استقبالیہ پر رجسٹر ہونے کے بعد QR کوڈ حاصل کیا جو انہوں نے پورے پروگرام میں استعمال کیا۔
میراتھن میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کو پروگرام سے متعلق تفصیلات درج کرنے کے لیے ایک بک مارک اور ایک نوٹ بک تحفے میں دی گئی۔
مقابلے کے شرکاء نے ریڈنگ مکمل کرنے کے بعد استقبالیہ میں آ کر پڑھے ہوئے صفحات کی تعداد کا اعلان کیا اور اندراج کرایا۔
تین روزہ ریڈنگ میراتھن میں عوامی مقامات پر پڑھنے کی ترغیب دی گئی سب کو کتابیں ذاتی طور پر پڑھنی پڑیں تاکہ صفحات کی گنتی ہو سکے۔
پروگرام میں شامل 100 صفحات، 200 صفحات، 500 صفحات اور 1000 صفحات پڑھنے والوں کو تعریف و توصیف سے نوازا گیا۔
دہران کے اثرا سنٹر میں نصب بڑی سکرین پر ریڈنگ مکمل ہونے والے صفحات کی تعداد کو اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مراکش اور مصر کے اپ ڈیٹ نمبر بھی دکھائے گئے۔
تین روز تک منعقد کی جانے والی ریڈنگ میراتھن عرب لائبریریوں میں پڑھنے کی سب سے بڑی میراتھن رہی جو سائنسی اور ثقافتی زندگی کو تقویت دینے میں لائبریری کے کردار اور پبلک لائبریریوں میں پڑھنے کے لیے معاشرے کو ترغیب دینے کی کوشش ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں