سنیچر کو اختتام پذیر ہونے والی ریس کے بعد سجائے گئے کنسرٹ میں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے حصہ لیا جن میں ایلیسیا کیز، فیرل ولیمز اور مارٹن گیرکس نے حصہ لیا۔
امریکی گلوکارہ ایلیسیا کیز نے اپنے معروف گانے’If I Ain’t Got You،’Girl On Fire’، ‘Fallin’ اور ’No One‘ کے ساتھ دیگر ہٹ گانے سنا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر امریکی گلوکارہ نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جدہ میں یہ میرا پہلا وزٹ ہے اور میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔
سٹیج پر میرے ناقابل یقین استقبال اور موسیقی کے مداحوں کی بے حد محبت اور حمایت پر سب کی مشکور ہوں۔
تقریب میں شامل امریکی نغمہ نگار، موسیقار اور پروڈیوسر فیرل ولیمز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنی ہٹ دھنیں پیش کیں جن میں معروف نغمہ ’Happy‘ اور ’Get Lucky‘ شامل تھیں۔
موسیقی کے مداحوں کی محبت اور حمایت پر سب کی مشکور ہوں۔ فوٹو عرب نیوز
ریکارڈ پروڈیوسر اور موسیقی کی دنیا کے معروف اور اپنی منفرد کارکردگی کے لحاظ سے ڈی جے کی فہرست میں نمایاں حیثیت رکھنے والے ڈچ ڈی جے مارٹن گیرکس بہترین پرفارمنس کے ساتھ سٹیج پر نمودار ہوئے۔
اس موقع پر مملکت میں پہلی بار کنسرٹ میں شرکت کرنے والی جرمنی سے انجلینا روز نے کہا کہ گراں پری کنسرٹ میری زندگی کے لیے ایسا تجربہ ہے جسے میں کبھی نہیں بھولوں گی۔
سٹیج پر ایلیسیا کیز، فیرل ولیمز اور مارٹن گیریکس کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر ہجوم کا جوش حیرت انگیز تھا۔