سعودی وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض کے ایک گودام میں قائم اشیائے خورونوش کے خفیہ کارخانے کو سیل کردیا۔
غیرمعیاری قہوے کے بیچوں اور مختلف اقسام کی میکرونی کو کرش کرنے کے گرائنڈرز اورمشینیں لگائی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
عاجل نیوز کے مطابق وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض کے جوبی علاقے الشفا میں ایک گودام پر کارروائی کی گئی جو بظاہر بند تھا مگر وہاں رات کے وقت بڑے پیمانے پر جعل سازی کا کام کیا جاتا تھا۔
وزارت کی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ الشفا محلے کے ایک گودام میں غیرمعمولی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ موصولہ اطلاع میں کہا گیا تھا کہ بظاہر گودام بند اورغیرآباد دکھائی دیتا ہے مگر رات کے وقت وہ آباد ہوجاتا ہے اور مشینوں کے چلنے کی آوازیں آتی ہیں۔
تفتیشی ٹیموں نے گودام کی خفیہ طریقے سے نگرانی شروع کردی۔ رات کے آٹھ بجے جب علاقے کے دیگر گودام اور ورکشاپس بند ہونے لگے تو اس گودام کے کارکن خفیہ دروازے سے اندر داخل ہونا شروع ہوگئے۔
وزارت کی ٹیم گودام کی مسلسل نگرانی کرتی رہی جب وہاں کام شروع ہو گیا تو چھاپہ مارا گیا۔
حاولوا التخفّي عن أعين الرقابة لممارسة الغش بمنتجات القهوة والمكسرات..
ضبطناهم في مستودع وسط الورش الصناعية جنوب الرياض يقومون بتزوير بلد المنشأ
ومنعنا وصول 360 ألف منتج للمستهلكين وأحلنا المخالفين لإكمال الإجراءات النظامية بحقهم. pic.twitter.com/dg7h640zFD
— وزارة التجارة (@MCgovSA) March 13, 2024