ابہا.... کنگ خالد یونیورسٹی میں سائنس ریسرچ سینٹر کے اسکالرزگردے کے وائرس اور ہیضے کے مرض کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔امریکہ کے بائیولوجیکل ٹیکنالوجی کے نیشنل سینٹر جینیاتی بینک میں ویکسین کی رجسٹریشن انجام پا گئی۔ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عصام حسن ابراہیم اور ڈاکٹر حامد ال غرامہ نے ویکسین کا اندراج اپنے نام سے کرالیا۔ ڈاکٹر عصام نے جو اسکالرز کی ٹیم کے سربراہ ہیں بتایا کہ یہ ویکسین عرب دنیا کی سطح پر پہلی ہے۔ اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ بھی تعاون کیا جائیگا۔