مملکت کے کئی علاقے جمعرات سے پیر تک بارش کی زد میں، محکمہ شہری دفاع کا الرٹ
بارش سے قبل تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے جمعرات 28 مارچ سے پیر تک مملکت کے بیشترعلاقوں میں بارش اور گردوغبار سے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے۔
خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے یہ انتباہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے بعد دیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ، الجموم، الکامل، بحرہ، خلیص، طائف، میسان، اضم، العرضیات، تربہ، رنیہ، المویہ، کے علاوہ الخرمہ اور ریاض نئی موسمی صورتحال سے متاثر ہوگا۔
بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بارش سے قبل گردو آلود ہوائیں بھی متاثر کرسکتی ہیں۔
قومی مرکز کا کہنا ہے ریاض ریجن کے علاوہ الدرعیہ، عفیف، الدوادمی، القویعیہ، المجمعہ، ثادق، مرات، الغاط، الزلفی، شقراء، رماح، حریملاء، ضرماء، المزاحمیہ، الخرج، وادی الدواسر، السلیل، الافلاج، حوطہ بنی تمیام، الحریق، کے علاوہ جازان، عسیر، الباحہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل الشرقیہ اور قصیم کے ریجن بھی بارش کی زد میں رہیں گے۔
مکہ ریجن کے کچھ علاقے میں جن میں جدہ، رابغ، اللیث، القنفذہ اور جازان ریجن گردآلود ہواؤں اور بارش سے متاثر رہیں گے۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا ہےہ نجران اور الشرقیہ ریجنوں میں بارش اور گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔
شہری دفاع نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے حوالے سے لوگوں کو خبردار کیا ہے اور احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے۔ ضرورت کے تحت نکلا جائے۔ بارش کا پانی جمع ہوجانے والی وادیوں اور علاقوں سے دور رہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں