Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ زم زم پینے کےلیے ’سقا‘ کی خدمات حاصل کرتے تھے‘ معمر سعودی کی یادیں

حرمین شریفین میں اب جو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں وہ مثالی ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
معمر سعودی کا کہنا ہے کہ ’چھ دہائیوں میں حرمین شریفین کا نقشہ ہی بدل چکا ہے۔‘
’66 برس قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے جب مسعی میں جاتے تھے تو وہاں کنکریوں پر چلنا ہوتا تھا جبکہ اب سنگ مرمر کا فرش بچھا ہے۔‘
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے معمر سعودی نے عمرہ کے حوالے سے اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’سال ہجری 1379 میں جب عمرہ کی غرض سے مسجد الحرام آتے تھے اس وقت یہاں اتنی کشادگی نہیں تھی اور نہ ان سہولتوں کا تصور تھا جو اب میسر ہیں۔‘
’ آب زم زم پینے کےلیے ’سقا‘ (پانی پلانے والے) کی خدمات حاصل کیا کرتے تھے۔‘
علاوہ ازیں مسعی میں تاجر اپنی مصنوعات بھی فروخت کیا کرتے تھے۔ لوگ عمرہ بھی کرتے اور اشیا بھی خریدتے تھے۔
موجودہ سہولتوں کے حوالے سے معمرشہری کا کہنا تھا ’ اب جو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں وہ مثالی ہیں جن پر سعودی عرب کے حکمرانوں کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔‘

شیئر: