پاکستان کی قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) حکومت اور بینکوں کی 429 ارب کی مقروض ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ 30 ستمبر 2023 تک پی آئی اے پاکستان کی حکومت اور بینکوں کے چار سو انتیس اشاریہ دو ارب روپے کی مقروض ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بینکوں کے 268 ارب روپے جبکہ حکومت پاکستان کا قرض 161 ارب روپے ہے۔
مزید پڑھیں
-
ہوا بازی کے شعبے میں ’اپنی پہچان بنانے والی‘ سعودی خواتینNode ID: 588676