سعودی عرب میں مقیم فرانسیسی خاتون کی تین خواہشیں کیا ہیں؟
کسی بھی وقت تنہا باہر نکلتے ڈر نہیں لگتا۔ (فوٹو مزمز)
مملکت میں مقیم ایک فرانسیسی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ سعودی عرب کی خوبیوں سے اپنے ملک کا موازانہ کررہی ہیں۔
المرصد ویب کے مطابق سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ پر فرانسیسی خاتون کہہ رہی ہیں کہ ’میں سیسلیا ہوں اور اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہوں۔‘
فرانسیسی خاتون کا کہنا تھا تین چیزیں ایسی ہیں جو سعودی عرب کو فرانس سے برتر ثابت کرتی ہیں۔ کاش یہ تین چیزیں فرانس میں بھی موجود ہوں۔
خاتون نے کہا کہ وہ یہاں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔ دن ہو یا رات باہر اکیلے نکلتے ہوئے ڈر نہیں لگتا۔ خاص طور پر ایک خاتون کے طور پر گھر سے باہر نکلنے میں مجھے کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔
فرانسیسی خاتون کا کہنا تھا دوسری چیز بہتر سلوک ہے۔ سعودی عرب میں ہر کوئی دوسرے سے بہتر طریقے سے پیش آتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں لوگ خوش اور مطمئن ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا یہاں کے لوگ مہربان اور ایک دوسرے سے انتہائی محبت اور پیار سے پیش آتے ہیں۔ مسکراہٹ سے ہر کسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ’یہاں کے لوگ سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ خواہش ہے یہ چیز میرے ملک میں بھی ہو۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں