Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی سول ایوی ایشن کا ’عارضی طور‘ پر فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

فضائی حدود کے تحفظ  اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اردن کے سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن نے سنیچر کو بڑھتے ہوئے علاقائی خطرات کے پیش نظر اردن کی فضائی حدود اندرونی اور بیرونی پروازوں کےلیے ’عارضی طور‘ پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر اور ممکنہ علاقائی خطرے کا جائزہ لینے کے بعد اردن کے ائیرسپیس تحفظ  اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے‘۔
ان خطرات کے ماخذ کے بارے میں مزید  تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ’ اردن کی فضائی حدود تمام آنے اور جانے والی اور ٹرانزٹ پروازوں کے لیے عارضی طور پر مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے سے کئی گھنٹوں کے لیے بند رہے گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ اس اقدام کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور پیش رفت کے مطابق جائزہ لیا جائے گا‘۔
کمیشن نے کہا کہ’ یہ اقدام اردن کی فضائی حدود میں شہری ہوابازی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے‘۔

شیئر: