Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کی رہائش کے لیے اجازت ناموں کا اجرا جاری

’شوال کے بعد کسی بھی عمارت کو اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں کے اجازت ناموں کی درخواستیں شوال کے آخر تک وصول کی جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ ’شوال کے بعد کسی بھی عمارت کو اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا‘۔
کمیٹی نے عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے کے خواہشمند عمارتوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اجازت نامے کی درخواست جمع کرائیں۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’وقت پر اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے عمارتوں کے مالکان کو چاہئے کہ وہ عازمین حج کی رہائش کے ضوابط جلد از جلد مکمل کرلیں‘۔
واضح رہے کہ عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فراہم کی جانے والی رہائش کے لیے اجازت نامہ ضروری ہے ۔

شیئر: