امارات میں ’سیاحتی پولیس‘ کی نئی سروس
سیاحتی پولیس سروس کے لیے گاڑیاں مخصوص کی گئی ہیں (فوٹو: امارات الیوم)
ابوظبی پولیس جنرل کمانڈ نے امارات میں سیاحتی مقامات پر نئی ٹورسٹ پولیس پٹرولنگ (کلب کارسروس) کا آغاز کر دیا جسے ابوظبی پولیس کے ’لوگو‘ اور ٹورسٹ پولیس لوگو سے آراستہ کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق فوجداری سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد سھیل الراشدی نے کہا ہے کہ ابوظبی میں سیاحتی پولیس کا انتظام ریاست میں پائیدار امن و امان کے حوالے سے مثالی نمونہ پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
الراشدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہماری قیادت چاہتی ہے کہ سیاحوں کو بہترین سہولیات مہیا ہوں انہیں امن و سلامتی کا احساس ہو۔‘
’ابوظبی میں سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے آنے والوں اور سیاحتی اداروں کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔‘