ہمارے سیاسی منظرنامے پر مختلف خبر نما افواہیں اور افواہ نما خبریں گردش کر رہی ہیں۔ چند ایک مفروضے ہیں اور بعض سازشی تھیوریز۔
ان سب کا ایک ہی نتیجہ نکلتا ہے، اس پر آخر میں بات کریں گے، پہلے خبروں، افواہوں، مفروضوں کو لیتے ہیں۔
خبر آئی کہ ایک ریٹائرڈ جنرل صاحب تحریک انصاف اور مقتدر قوتوں کے مابین صلح یا مفاہمت کی کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ پہلے افواہ تھی، پھر خبر بن گئی کہ ان صاحب کا نام بھی سامنے آ گیا۔ پتہ چلا کہ ریٹائرڈ جنرل صاحب نے تھیوری یہ پیش کی ہے کہ فریقین پیچھے ہٹیں تاکہ ملک میں استحکام پیدا ہو سکے۔
مزید پڑھیں
-
دودھ کے پیالے میں تیرتی گلاب کی پتیاں: عامر خاکوانی کا کالمNode ID: 849071