Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہر خورانی کا شکار ہونے والوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا

’43 شخص علاج ہسپتال سے فارغ ہوگئے، 11 زیر علاج ہیں، 20 کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی  یو میں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ریاض میں واقع ایک معروف برانڈ کے ریستوران کے کھانے سے مجموعی طور پر 75 افراد زہر خورانی کا شکار ہوئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’زہرا خورانی کا شکار ہونے والوں میں 69 شہری اور 6 غیر ملکی ہیں‘۔
’ان میں سے 43 شخص علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے فارغ ہوگئے، 11 ابھی زیر علاج ہیں، 20 کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی  یو میں ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’زیر علاج تمام افراد کے ٹیسٹ کرانے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ سب کو ایک ہی ذریعے سے زہر خورانی ہوئی ہے‘۔
دوسری طرف ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’25 اپریل کو معروف برانڈ کے ریستوران کے کھانے سے اجتماعی زہر خورانی کی اطلاع ملی تھی‘۔
’فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ریستوران کے تمام برانچ سربمہر، مرکزی گودام بند اور تمام آن لائن آرڈر منسوخ کردیئے تھے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ریستوران کے ریاض اور الخرج واقع تمام برانچ مقررہ مدت کے لیے بند کردیئے جائیں جبکہ وہاں موجود تمام غذائی مواد تلف کیا جائے گا‘۔
’تمام برانچ اور مرکزی گودام کی مکمل طور پر سینیٹائزیشن کی جائے گی اور یقین کیا جائے گا کہ مذکورہ مقامات پاک ہوگئے ہیں‘۔
 

شیئر: