Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے صدر البرہان سے تعزیت

’سعودی قیادت نے صدر عبد الفتاح البرہان سے تعزیت کے لیے مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈان کے عبوری کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے صدر عبد الفتاح البرہان سے ہمدردی کرنے کے لیے مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے البرہان کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں آپ کے صاحبزادے محمد کی وفات کی افسوسناک اطلاع ملی ہے‘۔
’اس غم میں ہم کے آپ کے برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے ان کی مغفرت اور رحمت کی دعا کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’محمد کی وفات کی پر ہمیں دلی دکھ ہے ، اللہ تعالی انہیں جنت میں اعلی مقام نوازے‘۔
’اس کے ساتھ ہم آپ کی خیر و عافیت اور صحت و تندرستی کی امید رکھتے ہیں‘۔
 

شیئر: