تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ زیتون کے تیل میں بنی ہوئی خوراک کو کھانے سے عمر دراز ہوتی ہے (فوٹو: فری پِک)
زیتون کے تیل کو استعمال کرنے کے سینکڑوں جسمانی فوائد ہیں جس کی وجہ سے اس تیل کو طبی ماہرین ضروری طور پر استعمال کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے زیتون کے تیل سے حاصل ہونے والے 10 جسمانی فوائد کے بارے میں بتایا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔
دل کی صحت بہتر رہتی ہے
زیتون کے تیل میں مونوسیچوریٹڈ فیٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول یعنی صحت کے لیے مضر کولیسٹرول کے لیول کم ہوتے ہیں اور ایچ ڈی ایل یعنی صحت مند کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں ہوتا۔
سوزش کم ہوتی ہے
زیتون کے تیل میں پولی فینولز پائے جاتے ہیں جن میں سوزش کش خصوصیات ہوتی ہیں۔ اس کمپاؤنڈ سے سوزش میں کمی آتی ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں، کینسر اور ایتھرائٹس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
بلڈ پریشر کم ہوتا ہے
زیتون کے تیل میں پائے جانے والے مونوسیچوریٹڈ فیٹس کی وجہ سے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے، رگیں بہتر انداز میں کام کرتی ہیں اور خون کی نسوں میں سوزش کم ہوتی ہے۔
ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے
تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے اور بڑھتی عمر کے افراد میں ذہنی صحت کے مسائل پیدا نہیں ہوتے۔
سٹروک کا خطرہ کم ہوتا ہے
بلڈ پریشر میں کمی لانے اور سوزش کش ہونے کے باعث زیتون کے تیل کو استعمال کرنے سے سٹروک کا خطرہ نہیں ہوتا۔
کینسر کا خطرہ ٹل جاتا ہے
زیتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کش کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے مخصوص اقسام کے کینسر جیسے چھاتی کا کینسر، آنت کا کینسر اور پروسٹیٹ کینسر ہونے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ زیتون کے تیل میں پائے جانے والے کمپاؤنڈز سے فری ریڈیکلز نیوٹرلائز ہوتے ہیں اور کینسر سیلز کی پیداوار رکتی ہے۔
نظامِ انہضام بہتر ہوتا ہے
زیتون کے تیل میں قدرتی طور پر مونو سیچوریٹڈ فیٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہاضمے کی نالی کو چکناہٹ فراہم ہوتی ہے اور رفع حاجت کے مسائل ختم ہوتے ہیں۔ زیتون کے تیل سے رفع حاجت کی بیماریاں اور السر کا خطرہ بھی پیدا نہیں ہوتا۔
وزن قابو میں رہتا ہے
زیتون کے تیل میں کیلوریز بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیں تاہم اس تیل کی وجہ سے وزن کم ہوتا ہے اور وزن قابو میں رہتا ہے۔ زیتون کے تیل کو کھانے سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور بھوک نہیں لگتی۔
جلد بہتر ہوتی ہے
زیتون کے تیل میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کش کمپاؤنڈز کی وجہ سے جِلد آکسیڈیٹیو سٹریس اور یو وی ڈیمیج سے محفوظ رہتی ہے۔ اس کی وجہ سے بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں اور مجموعی طور پر جِلد بہتر رہتی ہے۔
عمر دراز ہوتی ہے
تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ زیتون کے تیل میں بنی ہوئی خوراک کو کھانے سے عمر دراز ہوتی ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی بیماریاں نہیں لگتیں۔ زیتون کے تیل میں پائے جانے والے صحت مند فیٹس، اینٹی آکسیڈنٹس اور غذائیت سے صحت بھرپور رہتی ہے۔