Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے دوران عازمین کو ٹھنڈے پانی کی 12 ملین بوتلیں فراہم کی جائیں گی

حج مقامات پر عازمین میں پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں ’جمعیہ سقیا الما‘  نے اس سال حج سیزن میں پانی کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد عازمین کو ٹھنڈے پانی کی 12 ملین بوتلیں فراہم کرنا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشاعر مقدسہ، مسجد الحرام کے داخلی راستوں، ایئرپورٹس، جدہ اسلامی بندرگاہ، ٹرانسپورٹ سٹیشنوں کے علاوہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے راستے ٹرانسپورٹ سٹیشنوں پر پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔

کدانہ ڈیولپمنٹ کمپنی منصوبے کی نگرانی کر رہی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

مکہ ریجن میں ’جمعیہ سقیا الما‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عائض بن عبداللہ بن درہم نے بتایا کہ اس منصوبے کی نگرانی واٹرنگ اینڈ فیڈنگ کمیٹی اور ’کدانہ ڈیولپمنٹ کمپنی‘ کر رہی ہے۔ ’کدانہ ڈیولپمنٹ رائل کمیشن فار مکہ کا ذیلی ادارہ ہے۔ حج سیزن اور ذی الحجہ کے دس دنوں کے دوران اس منصوبے کو اہل خیر کی سپورٹ بھی ہے۔ ’جمعیہ سقیا الما‘ اس سال بھی منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

’جمعیہ سقیا الما‘ اس سال بھی منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے (فوٹو ایس پی اے)

 ’جمعیہ سقیا الما‘ اس سال مشاعر مقدسہ کے اطراف ہائی کپیسٹی 17 ریفریجریٹڈ واٹر ڈسپنسر فراہم کرے گی۔ ہر ڈسپینسر 60 ہزار عازمین کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ ڈسپینسر کو مسلسل بھرا جائے گا۔ اس سال کے آغاز سے اب تک 166 رضاکارانہ اقدامات کیے گئے جس میں رضاکاروں کی 11 ٹیمیں ہیں۔
’جمعیہ سقیا الما‘ کا کہنا ہے کہ منصوبوں سے مستفید ہونے والوں میں عمرہ زائرین، مقدس مقامات پر آنے والے ہیں۔ ان کی تعداد 91 لاکھ  38 ہزار 243 ہے جبکہ یتیموں، قبرستانوں، مساجد ، خیراتی اداروں میں مستفید ہونے والوں کی تعداد 69 لاکھ 76 ہزار 602 تک پہنچ گئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: