سعودی عرب عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کرے گا
’سعودی عرب میں روزانہ ایک فرد 1.7 کلو کوڑا پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کل بدھ کو ماحولیات کےعالمی دن کی میزبانی کرے گا جس کا سلوگن، ہماری زمین، ہمارا مستقبل‘ رکھا گیا ہے۔
ماحولیات کے تحفظ کے ذمہ دار ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں روزانہ ایک فرد 1.7 کلو کوڑا پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2023 کے اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ’ملک بھر میں ایک فردسالانہ 620 کلو کوڑا پیداکرتا ہے‘۔
سعودی عرب میں سالانہ 7 ٹن پلاسٹک کا کوڑا پیدا کیا جاتا ہے۔
عالمی سطح پر سالانہ 475 ملین ٹن پلاسٹک کا استعمال ہوتا ہے، اس میں سے 80 فیصد کوڑا بن جاتا ہے جبکہ صرف 10 فیصد کی ری سائیکلینگ کی جاتی ہے جبکہ باقی کوڑا سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے۔
اس کے باعث ماحولیات پر منفی اثر پڑتا ہے جبکہ 700 کے قریب أنواع پر مشتمل سمندری مخلوق متاثر ہوتی ہیں۔
عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے سعودی عرب میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔