Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے مقابلے کے لیے سعودی ٹیم کی اسلام آباد روانگی

فیفا کوالیفائرراؤنڈ 2 میں پاکستان سے مقابلے کے لیے بدھ کو ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سےسعودی ٹیم اسلام آباد روانہ ہو گی جبکہ آج ہی شام 7 بجے جناح سٹیڈیم میں ٹیم 15 منٹ کے لیے میڈیا کے سامنے ٹریننگ کرے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں پاکستان سے مقابلے کے لیے سعودی قومی ٹیم کے تمام سکواڈ نے ٹریننگ جاری رکھی۔
ٹیم کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’سٹار فٹبالر یاسر الدوسری سمیت ٹیم کے دیگر افراد پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے‘۔
ریاض میں جاری ٹریننگ کیمپ میں ٹیم کے کوچ کی نگرانی میں تمام کھلاڑیوں کو مختلف مشقیں کرائی گئیں۔
توقع ہے کہ ٹیم کے کوچ اسلام آباد میں آج میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب گروپ جی میں 10 پوائنٹ کے ساتھ اول پوزیشن پر ہے جبکہ اردن 7 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
تاجکستان کے 5 پوائنٹ ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

شیئر: