Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

یہ سات اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اس جنگ کے بعد انٹونی بلنکن کا اس خطے کا ساتواں دورہ ہو گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں آئندہ ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ انٹونی بلنکن کے اس دورے کے بارے میں جمعے کو بتایا۔
محکمہ خارجہ کے مطابق یہ سات اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اس جنگ کے بعد انٹونی بلنکن کا اس خطے کا ساتواں دورہ ہے۔
انٹونی بلنکن پیر سے بدھ کے دوران اسرائیل اور اہم عرب شراکت دار عرب ممالک مصر، شام، اردن اور قطر جائیں گے۔
امریکہ حماس پر زور دے رہا ہے کہ وہ  صدر جو بائیڈن کے اس منصوبے کو قبول کرے جس کے تحت کم از کم چھ ماہ تک جنگ روکنے اور عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال افراد کو آزاد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ انٹونی بلنکن ’حماس کی طرف سے اس تجویز کو  قبول کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے جو کہ حماس کی گزشتہ ماہ کی توثیق سے تقریباً ملتی چلتی ہے۔‘
اس دوران امریکی وزیرخارجہ اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ جنگ بندی کی تجویز سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کو کیا فائدہ پہنچے گا۔
انٹونی بلنکن اس بات پر زور دیں گے کہ اس جنگ بندی سے غزہ میں مشکلات میں کمی آئے گی، انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گا اور فلسطینیوں کو اپنے پڑوس میں واپس جانے کی اجازت ملے گی۔

شیئر: