Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستانی عازمین کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘

وفاقی وزیر چوہدری سالک نے پاکستان حج مشن کا دورہ کیا۔ (فائل فوٹو: وزارت مذہبی امور)
پاکستان کے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر کے ہمراہ پاکستان حج مشن کا دورہ کیا۔
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور دیگر افسران کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
 وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ منیٰ و عرفات میں عاز مین حج کو معاہدے کے مطابق سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
وزارت سے جاری بیان کے مطابق چوہدری سالک نے کہا ’اس سال مدینہ منورہ میں شکایات کی شرح کافی کم رہی ہے‘۔
انہوں نے  ہدایت کی کہ ’حج مشن کے تمام شعبہ جات اپنے درمیان بہترین کوآرڈنیشن رکھیں۔ اچھی کوآرڈنیشن نہ ہو تو جیتا ہوا میج بھی ہار جاتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا ’ وی آئی پی حج کا خاتمہ کر دیا۔ اپنے پاکستانی حجاج کے ساتھ حج کروں گا‘۔
بریفنگ میں وفاقی وزیر اور سیکرٹری مذہبی امور کو بتایا گیا کہ ’اس سال منیٰ اور عرفات میں پاکستانی عازمین حج کو تازہ کھانا فراہم کیا جائے گا‘۔
معاونین حج منی کے خیموں میں دستیاب سہولتوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور مکتب کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
 بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’عازمین حج کو 7 اور 8 ذی الحجہ کی درمیانی شب سعودی مکاتب کی بسوں کے ذریعے منیٰ منتقل جائے گا‘۔

شیئر: