Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری سالک نے عازمین کو غیر معیاری کھانے کی فراہمی کا نوٹس لے لیا

عازمین حج کے لیے کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ( فائل فوٹو: وزارت مذہبی امور)
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ’ عازمین کو معیاری خوراک و رہائش کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں‘۔
انہوں نے مکہ مکرمہ میں کیٹرنگ کمپنیوں کی جانب سے فوڈ سیفٹی معاہدے کی خلاف ورزیوں اورعازمین کو غیر معیاری کھانے کی فراہمی پر میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی’ کیٹرنگ کمپنیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے‘۔
وزارت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہ ’وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے‘۔
انہوں نے حج مشن فوڈ مانیٹرنگ ٹیم کی فوڈ سیفٹی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی کوششوں کو سراہا اور فوڈ کوآرڈینیٹرز پر زور دیا کہ وہ کھانے کی تیاری کے دوران کیٹرنگ کمپنیوں پر چوبیس گھنٹے کڑی نظر رکھیں اور کچن کی نگرانی جاری رکھیں۔
انہوں نے حج مشن کے عملے سے کہا کہ’ وہ عازمین کو صحت بخش خوراک کی بلا تعطل اور بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں‘۔
’زائرین کی رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں پر پہنچنے پر کھانے کے معیار اور مقدار کو دوبارہ چیک کیا جائے‘۔

شیئر: