Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر علاج 18 عازمین طبی نگرانی میں مدینہ سے مکہ منتقل

’مذکورہ مریض عازمین کو عرفات کی جبل رحمت ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ محکمہ صحت سے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 18 بیمار عازمین کو ایمبولینس کے ذریعہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ منتقل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے زیر علاج عازمین کے ساتھ طبی عملہ بھی ہے۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مریض عازمین کو عرفات کی جبل رحمت ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا‘۔
’زیر علاج عازمین کی منتقلی میں 31 گاڑیاں استعمال کی گئیں جن میں طبی عملے کے علاوہ تمام ضروری طبی سامان بھی موجود تھا‘۔
’زیر علاج عازمین کے ساتھ طبی عملے کی تعداد 133 ہے جن میں ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف شامل ہے‘۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’زیر علاج عازمین کو طبی نگرانی میں حج کرایا جائے گا‘۔

شیئر: