Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 حج انتظامات مکمل ،عازمین کے قافلے مکہ میں پہنچ گئے

عازمین حج منی کی عارضی خیمہ بستی میں یادگاری تصاویر بنا رہے ہیں(فوٹو، اردونیوز)
وزارت حج ودیگر سرکاری اداروں کی جانب سے حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پرسیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹیں مکمل طورپر فعال کردی گئیں۔
مکہ مکرمہ جانے والوں کے پرمٹ کی چیکنگ  کا عمل جاری ہے۔  پرمٹ کے بغیر کسی کومکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق حج آپریشن 1445 ہجری بمطابق 2024 کا آغاز ہوچکا ہے۔ بیرون مملکت سے آنے والےعازمین حج مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ چکے۔
مکہ مکرمہ شہر کے مرکزی مقامات کے علاوہ منی جانے والے راستوں پر متعدد چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ 
شہر کے ممنوعہ علاقوں میں عام ٹریفک کا داخلہ منع ہے۔ پرمٹ والی گاڑیوں کو ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔

منی میں صفائی کے لیے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے(فوٹو، اردونیوز)

سیکیورٹی فورسز کے مختلف شعبوں کی جانب سے اضافی اہلکاروں کو مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
بلدیہ کی جانب سے شہر کی صفائی کے انتظامات پرخصوصی توجہ دی گئی۔ صفائی کے لیے اضافی کارکنوں کو مکہ مکرمہ کے علاوہ منی کی عارضی خیمہ بستی میں بھی تعینات کیا گیا ہے۔
رضاکاروں کے متعدد گروپس کو منی میں پہنچا دیا گیا جہاں انہیں حجاج کی رہنمائی کے لیے عارضی خیمہ بستی کے نقشے فراہم کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں قائم ہسپتال اور طبی مراکز میں اسٹاف پہنچ گیا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے بھی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

شیئر: