Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج انتظامات میں ہر سال جدت، پاکستان کے وزیر مذہبی امور کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے۔ فوٹو: اے پی پی
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے وفد کے ہمراہ سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستانی وفد میں سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر، حافظ طاہر اشرفی، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مکہ فہیم خان آفریدی شامل تھے۔
چوہدری سالک حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت حج انتظامات میں ہر سال جدت اور نئی سہولیات متعارف کروا رہی ہے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سرکاری و نجی عازمین حج کے لیے سعودی مکاتب کی جانب سے بہترین سہولیات کے متمنی ہیں۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق ربیعہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ منی عرفات میں پاکستان حج مشن کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔ ’پاکستان حج مشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے اس موقع پر بتایا کہ اگلے سال سرکاری و نجی حج سکیم کے لیے ون ۔ ونڈو کے ذریعے رابطہ استوار کریں گے۔

شیئر: