حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والی بسوں کے مرکز میں 200 خواتین تعینات
’بسوں کو کنٹرول کرنے کے علاوہ عازمین کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والی بسوں کے مرکز میں 200 خواتین کو تعینات کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ تربیت یافتہ خواتین بسوں کو کنٹرول کرنے کے علاوہ عازمین کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتی ہیں۔
بسوں کی نگرانی کے مرکز کے سربراہ عبد اللہ سندی نے کہاہے کہ ’ٹرانسپورٹ کے حوالے سے خواتین کا کردار اہم ہے‘۔
’عازمین کے نقل وحرکت کو آسان بنانے کے لیے جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کروانا ان خواتین کی ذمہ داری ہے‘۔
’علاوہ ازیں مرکز کا سارا ادارتی کام ان خواتین کے ذمے ہے جبکہ بس کے پورے سفر کی نگرانی بھی کرتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ٹریفک ازدحام سے بچنے کے لیے مرکز میں بیٹھی خواتین ڈرائیوروں کو ایک طرف متنبہ کرتی ہے تو دوسری طرف انہیں متبادل راستے بتاتی ہیں‘۔