متحدہ عرب امارات کے وزریر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے عیدالاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات کی جو دونوں ملکوں اور عوام کے باہمی مفادات کو پورا کرتے ہوئے علاقائی سلامتی اور استحکام میں معاون ثابت ہوں۔
انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔