Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن وزیر خارجہ آئندہ ہفتے مشرق وسطی کا دورہ کریں گی

لکسمبرگ اجلاس کے فورا بعد اسرائیل کا دورہ کریں گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیربوک آئندہ ہفتے مشرق وسطی کا دورہ کریں گی جبکہ غزہ میں جنگ جاری ہے اور وسیع تر علاقائی تنازع کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
برلن میں وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’جرمن وزیر خارجہ پیرکو لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے فورا بعد اسرائیل کا دورہ کریں گی‘۔
منگل کو وہ مغربی کنارے میں فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی سے بات چیت کریں گی۔
بعد ازاں لبنانی حکام سے ملاقات کے لیے بیروت جائیں گی۔
وزارت کی ترجمان نے کہا کہ’ حکام کے ساتھ جرمن وزیر خارجہ کی بات چیت میں غزہ کی جنگ اور مسلسل تباہ کن انسانی صورتحال پر توجہ مرکوز ہوگی‘۔
’فلسطینی علاقے میں مغربی کنارے کی صورتحال اور فلسطینی اتھارٹی کی جنب سے اصلاحات کی کوششوں پر بھی فوکس رہے گا‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ دورے میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پر کشیدہ اور خطرناک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا‘۔

شیئر: