Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی امیرہ نورہ یونیورسٹی میں میوزک پروڈکشن میں بیچلر ڈگری

منصوبے کا مقصد لیبر مارکیٹ میں خواتین طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کی امیرہ نورہ یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال سے میوزک پروڈکشن میں بیچلر ڈگری متعارف کرائی جا رہی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں آئندہ نئے تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے یونیورسٹی میں بیچلرز کی سطح پر چار نئے تعلیمی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں۔
ان میں دو بیچلر پروگرامز (تھیٹر پروڈکشن) اور (میوزک پروڈکشن اور آڈیو) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کالج آف ڈیزائنرز اینڈ آرٹس جبکہ کالج آف سائنس (ایکچوریل اور فنانشل میتھمیٹکس) اور میٹریلز سائنس اینڈ انجینیئرنگ، کالج آف انجینیئرنگ کے ساتھ ایک انٹرنیشنل پروگرام میں بیچلر ڈگری کے دو پروگرام متعارف کرا رہا ہے۔
ایپل اکیڈمی کے تعاون سے کالج آف اپلائیڈ سائنسسز پروگرامنگ ڈپلومہ پروگرام کے سٹڈی پلان میں ایک ٹریننگ ٹریک (Coop track)  تیار کرے گا۔ 
امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کی نائب صدر برائے تعلیمی امور ڈاکٹر فرح بنت منصور العسکر نے کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے آئندہ تعلیمی سال کے لیے پروگرام یونیورسٹی کی ضروریات اور سعودی لیبر مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
اس منصوبے کا مقصد لیبر مارکیٹ میں خواتین طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اس کا حصہ آسانی سے بن سکیں۔ یہ تمام یونیورسٹی کے پانچ سالہ منصوبے کے اندر آتے ہیں۔
نئے تعلیمی سال میں طالبات آن لائن داخلے کے لیے یونیورسٹی کے ای ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرائیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: