نئے ہجری سال کا آغاز اتوار 7 جولائی سے ہوگا، ماہر فلکیات
جمعرات 4 جولائی 2024 11:04
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا (فوٹو،ایکس اکاونٹ)
فلکیاتی سوسائٹی کے صدر شرف السفیانی کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا ۔ نئے ہجری سال 1446 کا پہلا دن 7 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
العربیہ نیوز کے مطابق ماہرامور فلکیات السفیانی نے اپنے ایکس اکاونٹ پرکہا ہے کہ آئندہ جمعہ کے روز ذوالحجہ کی 29 تاریخ کو مکہ مکرمہ کے فلکیاتی افق کے مطابق سورج کے غروب سے تقریبا 8 منٹ قبل ہی چاند کا غروب ہوگا جو فلکیاتی ملاپ کہلاتا ہے۔
سنیچر 6 جولائی کی صبح مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق رواں ہجری سال 1445 کا آخری دن ہوگا اس حساب سے ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن مکمل کرے گا اور 7 جولائی 2024 بروز اتوار نئے ہجری سال 1446 کا پہلا دن ہوگا۔