مراکش کی وزرات سیاحت نے بدھ کو کہا ہے کہ’ رواں سال پہلے چھ ماہ کے دوران مراکش آنے والے سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 7.4 ملین ہوگئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے‘۔
عرب نیوز کےمطابق پچھلے برس مراکش نے ریکارڈ 14.5 ملین سیاحوں کا خیرمقدم کیا تھا۔
سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 2026 میں 17.5 اور 2030 تک 26 ملین سیاحوں کو راغب کرنے کی توقع ہے جب مراکش، سپین اور پرتگال کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرے گا۔
یاد رہے کہ مراکش کی مجموعی قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ سات فیصد ہے اور یہ زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔