Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبوتی کے وزیراعظم سے سعودی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

دونوں ملاقاتوں میں جیبوتی میں سعودی سفیر فیصل القبانی  موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ نے جمعرات کو جبوتی کے  وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جمعرات کو جیبوتی کے وزیراعظم عبدالقادر کمیل محمد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

جبوتی کے منسٹریل کمپلیکس آمد پر وزیراعظم عبدالقادر کمیل محمد نے سعودی نائب وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
نائب وزیرخارجہ  نے جبوتی کے وزیراعظم کو سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید  الخریجی نے جبوتی کے وزیر خارجہ محمودعلی یوسف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملاقاتوں میں جیبوتی میں سعودی سفیر فیصل القبانی  موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: