Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والا شہری گرفتار

چار غیرملکی غیرقانونی طورپرمملکت میں داخل ہوئے تھے(فوٹو، ایس پی اے)
جازان ریجن میں سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرکے آنے والے چار ایتھوپین باشندوں کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے پر ایک سعودی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جازان ریجن میں مجاھدین فورس کے اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا جس میں چند افراد سوار تھے۔ ڈرائیور سے تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کررہا تھا۔
فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کے سعودی ڈرائیور اور غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرکے مملکت میں داخل ہونے والے چاروں غیرملکیوں حراست میں لے کرمتعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا جہاں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

شیئر: