Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف ریاض روڈ پر 2 حادثات، 5 افراد ہلاک، 7 زخمی

حادثات گاڑیوں کے الٹنے کے باعث پیش آئے۔ (فوٹو اخبار 24)
طائف ریاض روڈ پر اتوار کو دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثات گاڑیوں کے الٹنے کے باعث پیش آئے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض کے ہیلتھ سینٹر کا کہنا ہے کہ الخاصرۃ ہسپتال میں حادثے کے زخمی لائے گئے جن کا علاج کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طائف ریاض روڈ پر پہلا حادثہ صبح 3 بجے کار کے الٹنے پر ہوا جس سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے جنہیں ہلال احمر کی ایمبولینسوں کے ذریعے 3 کو جن کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں انہیں القویعیہ کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ایک کو ریاض کے کنگ سعود میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا  اس کے جبڑے میں ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے جبکہ ایک مریض کو انتہائی نگہدشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔
دوسرا حادثہ 7 بجے گاڑی کے الٹنے کے باعث پیش آیا جن میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ 2 زخمیوں میں سے ایک کو القویعیہ جنرل ہسپتال کے نیوروجی ڈیپارٹمنٹ میں علاج کے لیے  منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے مریض  کو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: