Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اوسط عمر بڑھ کر 77.6 سال ہو گئی: وزارت صحت

مملکت میں لوگوں میں واک کرنے کا رجحان بڑھا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے اپنی سالانہ ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کی رپورٹ برائے 2023 جاری کی ہے جس میں اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کامیابیاں سعودی وژن 2030 کے عین مطابق ہیں اور اس کا مقصد انسانی صحت کو بہتر بنانا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رپورٹ میں اوسط متوقع عمر میں اضافے کو ظاہر کیا گیا ہے جو بڑھ کر 77.6 سال تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں اس حوالے سے مختلف وجوہ بیان کی گئی ہیں جو اعلٰی صحت کارکردگی کے حوالے  سے ہیں جس میں سرفہرست یہاں صحت کے بہترین اقدامات، لوگوں میں واکنگ کا کلچر اپنانا، کھانوں میں نمک کی کمی، کیلوریز کی جانچ، فاضل چربی کے خاتمے، صحت دیکھ بھال اور خدمات کو معیاری اور بہتر بنانا اور صحت خطرات کی روک تھام کرنا شامل ہے۔
رپورٹ میں 2019 میں ہسپتال میں داخل مریضوں کی خدمات کے علاوہ مریضوں کے ہسپتال کی خدمات پر اطمینان کا گراف 81.41 سے بڑھ کر 87.45 فیصد تک آگیا ہے۔
اسی طرح بہترین اور تجربہ کار نرسنگ سٹاف  کی تعداد 2019 میں ایک لاکھ آبادی پر 581.6 تھی جو اب بڑھ کر 733 تک ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ دور دراز علاقوں سمیت رہائشی علاقوں میں صحت خدمات کی کوریج 96.41 فیصد تک ہو چکی ہے۔
وزارت صحت نے  اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس کامیابی کا باعث وزارت صحت میں مختلف نئے اقدامات کے باعث ممکن ہوا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: