Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فلائی اے ڈیل‘ کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 5 ملین تک پہنچ گئی

فلائی اے ڈیل ایئر بس اے 320 کے بیڑے کے ذریعے آپریٹ کررہی ہے (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب کی ’لو بجٹ‘ ایئر لائن ’فلائی اے ڈیل‘ نے اس سال موسم گرما کے اختتام  تک مسافروں کی تعداد 30 ملین تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق فلائی اے ڈیل کا کہنا ہے 2024 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران دستیاب نشستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو 50 لاکھ تک پہنچ گئی۔ 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔
ایئرلائن نے 2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 75 روٹس پر پروازیں چلائیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے افرادی قوت میں میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی کے اختتام تک ملازمین کی تعداد 1325 تک پہنچ گئی ہے۔
2017 میں قائم ہونے والی فلائی اے ڈیل ریاض، جدہ اور دمام سے ایئر بس اے 320 کے بیڑے کے ذریعے آپریٹ کررہی ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران فضائی بیڑا 33 طیاروں تک پہنچ گیا ہے۔
ایئرلائن کے اہم سنگ میل میں 51 ایئر بس نیرو باڈی طیاروں کا ایک بڑا آرڈر شامل ہے۔ نئے طیارے 2026 سے ملنا شروع ہوں گے۔
کمپنی کے سی  ای او سٹیفن گرینوے نے  مملکت اور اس سے باہر ترجیحی انتخاب بننے کےلیے ایئر لائن کے عزم پر زور دیا۔
انہوں نے ایئر لائن کی متاثر کن آن ٹائم کارکردگی کا بھی حوالہ دیا جو انڈسٹری میں سب سے زیادہ 91 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: