Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فلائی اے ڈیل‘ کی طائف کے لیے پروازیں

دو پروازیں ریاض اور دیگر دو دمام سے  ہوں گی (فوٹو: عاجل)
فلائی اے ڈیل نے سعودی دارالحکومت ریاض سے طائف کے لیے باقاعدہ طورپر پروازوں کا آغاز کردیا ہے-   
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلائی اے ڈیل مشرق وسطیٰ میں مضبوط فضائی کمپنی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے- 

روزانہ چار پروازیں ہوں گی (فوٹو: عاجل)

ایئر لائن کی جانب سے پانچ جنوری بدھ کو ریاض سے  طائف کے لیے اپنی پہلی پرواز شروع کی گئی-  طائف کے لیے روزانہ چار پروازیں ہوں گی- دو ریاض اور دیگر دو دمام سے  ہوں گی-  
فلائی اے ڈیل کی انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں اور بڑے شہروں کے لیے بڑے پیمانے پر پروازیں شروع کی جا رہی ہیں-  
ریاض سے دمام کے  لیے پرواز کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مملکت بھر میں سیاحتی اور تفریحی پروگرام بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: