Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن کے ساتھ غداری پر سعودی عرب میں شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ کے فیصلے برقرار رکھنے کے بعد ایوانِ شاہی نے عمل درآمد کی منظوری دی۔ فائل فوٹو: ایس پی اے
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وطن کے ساتھ غداری، دہشت گردی، انتہا پسندوں کے ساتھ ہمدردی اور القاعدہ کے سربراہ کی تعریف پر سعودی شہری کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’خفیہ معلومات اور شواہد کی بنا پر سعودی شہری عبد اللہ بن محمد القنیعان کو گرفتار کیا گیا تھا۔‘
’اس پر تخریب کاری اور دہشت گری کے متعدد الزامات پر تفتیش کی گئی اور عدالت میں پیش کیا گیا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’شرعی عدالت نے دلائل، شواہد اور قرائن کی بنا پر اسے قصور وار قرار دیا اور سر قلم کی سزا سنائی۔‘
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زیریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی جبکہ ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس بنا پر آج ریاض میں سزائے موت کے فیصلے پر عمل کر دیا گیا۔‘

شیئر: