Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن سفیر نے ریاض میں فالکن کلب کا دورہ کیا

’فالکن کلب کے تحت میلہ جاری ہے جہاں نمائش کے علاوہ بازوں کی نیلامی ہوتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض متعین جرمنی کے سفیر کینڈ سگریب نے فالکن کلب کا دورہ کرکے فالکن میلے کے متعلق بریفنگ حاصل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جرمن سفیر نے فالکن میلے کی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ ریاض میں فالکن کلب کے تحت فالکن میلہ جاری ہے جہاں نمائش کے علاوہ بازوں کی نیلامی ہوتی ہے۔
جرمنی کے سفیر کی آمد پر فالکن کلب کے نائب سربراہ احمد الحبابی نے استقبال کیا اور کلب کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔
یاد رہے کہ فالکن میلہ 20 دن کے لیے جاری ہے جہاں سعودی عرب، خلیج اور دیگر ممالک سے باز پالنے کے شوقین اور تاجر نیلامی میں شریک ہوتے ہیں۔

شیئر: