عسیر اور مشرقی ریجن میں نشہ آور گولیاں اور کرسٹل ضبط
’مذکورہ کارروائیوں میں سعودی شہری سمیت غیر ملکی منشیات فروش پکڑے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ عسیر اور مشرقی ریجن میں کرسٹل کے علاوہ 14 ہزار 700 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ کارروائیوں میں سعودی شہری سمیت غیر ملکی منشیات فروش پکڑے گئے ہیں۔
محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’خفیہ اطلاعات کی بنا پر عسیر میں کی جانے والی کارروائی کے دوران سعودی شہری پکڑا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے 14 ہزار7 سو نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن میں کی جانے والی کارروائی میں پاکستانی تارک وطن گرفتار ہوا ہے‘۔
’مذکورہ شخص شہر میں خطرناک نشہ آور مادہ کرسٹل فروخت کررہا تھا‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔