Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل

’عنقریب سبزی منڈی کا انتظام نیشنل کمپنی برائے زراعت کو دے دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت زراعت کے سربراہ انجینئر ماجد بن عبد اللہ الخلیف نے کہاہے کہ جدہ کی سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’عنقریب حی الصفا میں واقع مرکزی سبزی منڈی کا انتظام نیشنل کمپنی برائے زراعت کو دے دیا جائے گا‘۔
’سبزی منڈی کو نئے خطوط پر استوار کرنے اور اسے منظم کرنے کے علاوہ مکمل سعودائزیشن کے لیے کام کیا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے  کہ ’جدہ میں مرکزی سبزی منڈی کو نئی جگہ منتقل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ سبزی منڈی میں تجاوزات کا خاتمہ کرنے کےلیے تفتیشی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
’منڈی میں سعودائزیشن کا فیصلہ برقرار ہے جس کی خلاف ورزی پر سزائیں مقرر ہیں اور تفتیشی ٹیمیں اس پر کام بھی کر رہی ہیں‘۔
’یہ ضابطہ پہلے سے موجود ہے کہ سبزی منڈی میں  صد فیصد سعودائزیشن ہوگی جبکہ صرف ان غیر ملکیوں کو کام کی اجازت ہوگی جو سعودی دکاندار کی کفالت میں ہوں گے‘۔

شیئر: