جدہ بینڈ سٹرینجرز کی الخبر کے بوہیمیا آرٹ کیفے میں پرفارمنس
جدہ بینڈ سٹرینجرز کی الخبر کے بوہیمیا آرٹ کیفے میں پرفارمنس
اتوار 18 اگست 2024 19:17
سٹیج پر ابراہیم ، منصور اور عبدالعزیز نے میوزک بینڈ میں حصہ لیا۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ کے معروف انڈی بینڈ سٹرینجرز نے مشرقی ساحلی شہر الخبر کے بوہیمیا آرٹ کیفے اینڈ ریکارڈز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انڈی بینڈ کے گٹارسٹ مصطفیٰ فہمی نے جمعہ کی رات منعقدہ تقریب کے آغاز میں بتایا کہ ہم اپنے شہر جدہ سے باہر پہلی بار یہاں پرفارم کر رہے ہیں۔
بینڈ میں شامل زید فاوری ڈرم پر ہیں جب کہ سلطان الغامدی اور اسد کوسائی گٹار پر اپنی شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں۔
الخبر میں بوہیمیا آرٹ کیفے کے تخلیقی ڈائریکٹر اور برانڈ منیجر ویسام البسام نے بتایا ’ ہم ایک عرصہ سے انڈی بینڈ سٹرینجرز کو یہاں لانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ویسام البسام نے مزید بتایا ’میں نے 2019 یا 2020 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ بینڈ کی پرفارمنس دیکھی اور اسد کو انسٹاگرام کے ذریعے پیغام بھیجا کہ کیا آپ الخبر میں بوہیمیا آرٹ کیفے میں پرفارم کرنا چاہتے ہیں؟
انہوں نے جواب دیا ’ابھی ہم اپنی آواز پر مزید کام کر رہے ہیں‘ تاہم پانچ سال بعد اسد اور اس کا بینڈ آخرکار بوہیمیا پہنچ گیا۔
میوزک شو کے آغاز میں ارکان کی قیادت کی میں ’ارکان بلیوز ایکسپیریئنس‘ لوکل بینڈ نے پرفارم کیا۔
اس شو میں ان کے ساتھ سٹیج پر ابراہیم ، منصور اور عبدالعزیز نے میوزک بینڈ میں حصہ لیا جب کہ کی بورڈ پر دو خاص مہمان موجود تھے۔
لوکل بینڈ کے لیڈر نے بتایا کہ آبائی شہر میں پرفارم کرنا واقعی اچھا لگتا ہے ، اپنے دوستوں کے درمیان آپ گھر کی طرح محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا بوہیمیا آرٹ کیفے دراصل وہ جگہ ہے جہاں سے ہم نے مقامی کیمونٹی کے ہمراہ اس کا آغاز کیا۔
ارکان نے سائیکیڈیلک پنک بینڈ ساؤنڈ آف روبی کے ساتھ لیڈ گٹارسٹ اور مقامی موسیقی میں معروف نام نادر الفسام کا ذکر کیا جو نوے کی دہائی سے الخبر میں زیر زمین موسیقی کا حصہ رہے ہیں۔
اسد نے اپنے بینڈ کی پرفارمنس سے قبل سٹیج پر ساؤنڈ آف روبی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جدہ کے بینڈ سٹرینجرز نے اس شو میں پرفارمنس کے بعد کہا ’شکریہ شرقیہ آپ خوش قسمت ہیں یہاں بوہیمیا آرٹ کیفے میں ہیں، ہم دوبارہ جلد ملیں گے‘ اور اپنے شو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔