Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں سرمایہ کاری اور خدمات کو بڑھانے کا جائزہ

وژن 2030 کے مقاصد پورا کرنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ چیمبر آف کامرس میں بدھ کو مکہ کے میئر مساعد عبدالعزیز الداود نے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی تاکہ سرمایہ کاری کے مستقبل اور کاروباری ماحول میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے معیار زندگی کو بہتر بنانے، مالی استحکام کے حصول، اور سعودی وژن 2030 کے مقاصد کو پورا کرنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی۔
مکہ کے میئر نے مقاصد کے حصول کےلیے اپنے عزم پر زور دیا جس سے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے، درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں اور مکہ میونسپلٹی کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے، کاروباری شعبے کے لیے امید افزا مستقبل کی تعمیر میں سعودی نوجوانوں کی مدد کے بنیادی اصول اجاگر کرنے کے ساتھ کاروباری افراد اور کاروبار سے متعلق اداروں کے درمیان حقیقی شراکت داری قائم کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

مکہ میونسپلٹی نے سرمایہ کاری کا ایک نیا پیکیج شروع کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

مکہ میونسپلٹی نے فرص پلیٹ فارم کے ذریعے سرمایہ کاری کا ایک نیا پیکیج شروع کیا ہے جس میں مالز کے آپریشن اور مینٹنس کے تین منصوبے، خواتین کی صحت اور فٹنس سینٹر کے قیام، آپریشن اورمینٹنس کےلیے ایک منصوبہ شامل ہے۔
میونسپل سرمایہ کاری کی ڈیمانڈ اور اب تک حاصل کی جانے والی کامیابیان اس شعبے کی اہمیت، رہائشی اور وزیٹرزکی خدمات کو بہتر بنانے کی صلاحیت اور کئی علاقوں میں مکہ کی ترقی کی عکاسی کرتی ہیں۔

شیئر: