بنگلہ دیش اے کے خلاف ون ڈے سیریز، شاہینز کے سکواڈ کا اعلان
پاکستانی شاہینز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کریں گے۔ (ٖفوٹو: گوگل)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش اے کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے شاہینز (پاکستان اے) کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستانی شاہینز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کریں گے۔
شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 26، دوسرا میچ 28 اور تیسرا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کے تینوں میچ اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔
اس سیریز کے لیے پاکستانی شاہینز کے سکواڈ میں محمد حارث (کپتان، وکٹ کیپر)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، اذان اویس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان نیازی، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔
اس سے قبل شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان اسلام آباد میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جو کہ ڈرا ہوئے۔
خیال رہے کہ محمد حارث نے شاہینز کے آسٹریلیا ٹور میں بھی ٹیم کی قیادت کی تھی۔
پاکستان شاہینز نے ڈارون میں دو ون ڈے اور ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں حصہ لیا تھا۔