Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 10 ملین ریال کے کا کاروبار کے ساتھ فالکن میلہ ختم

’866 باز فروخت ہوئے جبکہ 19 ممالک سے 56 فارم ہاؤسز نے شرکت کی‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں میلہ اور بازوں کی نیلامی کا اختتام ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 20 دن تک جاری رہنے والے میلے میں 10 ملین ریال کاکاروبار ہوا ہے۔
میلے کے دوران 866 باز فروخت ہوئے جبکہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے 56 فارم ہاؤسز نے شرکت کی۔
فالکن کلب کے ترجمان ولید الطویل نے کہا ہے کہ ’فالکن میلہ چوتھی مرتبہ انتہائی کامیاب رہا‘۔
’شرکت کرنے والے فارم ہاؤسز نے انتہائی نادر اور ممتاز نسل کے باز پیش کئے جن پر بہترین طریقے سے نیلامی ہوئی‘۔
’میلے کے تحت بازوں کے کئی مقابلے بھی ہوئے  جبکہ 28 نومبر کو مقامی اور غیر ملکی شرکت سے بازوں کا عالمی مقابلہ بھی منعقد ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میلے میں سب سے مہنگا باز 4 لاکھ ریال میں فروخت ہوا ہے‘۔

شیئر: