فائنل ایگزٹ دینے پر کارکن کو بیرون ملک روانہ کرنا کفیل کی ذمہ داری
’فائنل ایگزٹ کا ویزہ لگا کر دینے سے کفیل کی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارکن کو فائنل ایگزٹ جاری کرانے کے بعد اسے بیرون ملک روانہ کرنا کفیل کی ذمہ داری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’غیر ملکی کارکن کو فائنل ایگزٹ کا ویزہ لگا کر دینے سے کفیل کی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی‘۔
محکمے نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا ہے کہ ’اگر غیر ملکی کارکن کو فائنل ایگزیٹ جاری کردیا گیا اور وہ ملک سے باہر نہیں گیا اور لاپتہ ہوگیا تو ایسی صورت میں کفیل کو چاہئے کہ وہ فائنل ایگزٹ منسوخ کرائے اور غیر حاضر کارکن کا اندراج کرائے‘۔