رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی نے دارالسلام میں تنزانیہ کی صدر سامعہ حسن سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں افریقہ، خاص طور پر تنزانیہ میں رابطہ عالم اسلامی کے پروگرموں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سکرٹری جنرل نے دارالسلام کی سب سے بڑی مسجد میں خطبہ دیا اور نماز کی امامت کی۔ خطبے میں رحمدلی، درگزر اور رواداری کی اسلامی تصورات کے ساتھ دوسروں کے ساتھ برتاو میں مسلمانوں کے آداب اور حکمت پر توجہ مرکوز کی گئی۔
انہوں نے زور دیا کہ مسلمانوں نے اپنے طرزعمل سے مہذب اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں تنزانیہ کے مفتی اعظم لی قیادت میں علما کے ایک وفد نے شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات کی اور متعدد شرعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔