ٹریفک خلاف ورزیوں پر 12 سو سے زیادہ موٹر سائیکلیں ضبط
’سب سے زیادہ موٹر سائیکلی جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 693 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 1202 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 25 اگست سے 31 اگست تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ سب سے زیادہ موٹر سائیکلی جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 693 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’دوسرے نمبر پر ریاض ہے جہاں 167 جبکہ مدینہ منورہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں 109 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’طائف میں 18، مکہ مکرمہ میں 34، عسیر میں 32 اورمشرقی ریجن میں 42 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔