سعودی گیمز کا مشعل الجوف پہنچ گیا، گونر نے استقبال کیا
’مشعل ریجن کے متعدد شہروں کے پبلک مقامات میں لے جایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی گیمز کا مشعل الجوف پہنچ گیا ہے جہاں گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبد العزیز نے اسے وصول کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الجوف میں سعودی گیمز کا مشعل ریجن کے متعدد شہروں کے پبلک مقامات کے علاوہ علاقے کے سیاحتی اور تاریخی مقامات تک لے جایا جائے گا۔
سعودی گیمز کے مشعل کا عوامی استقبال کیا جائے گا جبکہ ریجن کے سابق اور حاضر کھلاڑی تقریب میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی گیمز تیسرے سال کے لیے منعقد ہونے جارہا ہے جو ملک کا کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔